علی امین گنڈاپور پر لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج
لاہور میں علی امین گنڈاپور پر دہشتگردی کا کیس
علی امین گنڈاپور پر لاہور میں دہشتگردی کامقدمہ درج لاہور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشتگردی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈاپور نے رائفل سے سیالکوٹ انٹرچینج پر گاڑیوں پر حملہ کیا ۔ اور وزیراعلیٰ کے پی 300 افراد کے ہمراہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسلح جتھے نے شہریوں کی گاڑیوں کو توڑنا شروع کردیا۔ اور علی امین گنڈاپور کے علاوہ شاہد خٹک توڑپھوڑ کے لیے اکساتے رہے۔ بلوائیوں نے ٹول پلازہ کے کیبن، بیریرز اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیئے ۔ جبکہ حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہڈیارہ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
ایف آئی آر
علی امین گنڈاپور
دہشتگردی کامقدمہ درج
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپو
سیالکوٹ انٹرچینج
رائفل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.