سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کی پالیسی پر چیف جسٹس کے اہم ریمارکس
سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے کی کوئی منطق؟ چیف جسٹس کا سوال
ہر حکومتی پالیسی کی کوئی لاجک ہونی چاہیے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کوکوٹے پر ملازمت دینے کی پالیسی کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کو نوکریاں دینے کا کوئی قانون یا منطق بتائی جائے؟ بظاہر تو یہ ملازمین کیلئے کھانچہ ہے۔سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہر حکومتی پالیسی کی کوئی لاجک ہونی چاہیے۔ سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا کوئی قانون بتائیں یالاجک دیں۔ استفسار کیا کہ کل چیف جسٹس کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی پالیسی بنا دیں تو کیا ہوگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ریٹائرڈ ہونے والوں کو جب پنشن ملتی ہے تو اس کے باوجود یہ ٹھیکہ لینے کی کیا ضرورت ہے۔ لوگ کہتے ہیں بچے کو نوکری لگا دیں۔ اب 10،20 سال ساتھ کام کرنے والے انکار کیسے کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
epaper today
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
سپریم کورٹ
چیف جسٹس
سرکاری ملازمین
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ایڈیشنل اٹارنی جنرل
حکومتی پالیسی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.