ٹویوٹا گاڑیوں کا پلانٹ بند: انڈس موٹر کا عارضی اقدام
انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا
ٹویوٹا گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی طور پر 26 سے 30 ستمبر کے دوران بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس کی وجہ پارٹس کی قلت بتائی گئی ہے۔ اسٹاک فائلنگ میں کمپنی نے بتایا کہ سپلائی چین کے چیلنجز درپیش ہیں اور خام مال و کمپوننٹ کی انوینٹری کم سطح پر ہے۔ جس کے نتیجے میں ایسے پرزہ جات کی قلت ہے، جو گاڑیوں کی پیدوار کے لیے درکار ہیں۔ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ اپنی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہے،۔ انڈس موٹرز نے انہی وجوہات کی بنا پر اپنا پلانٹ 6 سے 8 اگست تک بند کر دیا تھا۔ ادھر، سیمنز پاکستان انجینئرنگ کمپنی نے اسمارٹ انفراسٹرکچر کے اندر اپنے ایک آپریشنل سیگمنٹ ’الیکٹریفکیشن اینڈ آٹومیشن بزنس‘ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بار کی ٹرانسفارمیشن کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 55 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ ریگولیٹری فائلنگ میں سیمنز کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی مقامی مارکیٹ اور اس کے صارفین کی خدمت کے لیے کاروبار کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرتی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
گاڑیوں
انڈس موٹر کمپنی
ٹویوٹا گاڑیوں
اسمبلنگ پلانٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.