بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن: 118 ارب روپے وصول
بجلی چوری کے خلاف مہم: حکومت کے اقدامات کے ثمرات
بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 118 ارب سے وصول ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں 118 ارب روپے سے زائد رقم وصول اور ہزاروں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ انسداد بجلی چوری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔ عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے ثمرات نظر آ رہے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 118 ارب 93 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ جب کہ اس دوران 85 ہزار 330 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 3 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔ ستمبر کے رواں ہفتے کے دوران متعلقہ اداروں نے 687 بجلی چور گرفتار کیے ہیں۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
بجلی چوری
کریک ڈاؤن
معیشت کی بحالی
بجلی چوری مہم
گرفتاریاں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.