پنجاب حکومت کا اسموگ کے خلاف گرین لاک ڈاؤن کا اعلان
لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
لاہور کے مختلف علاقوں میں اسموگ کے پیشِ نظر گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے گرین لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
جس کے مطابق ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، ایجبرٹن روڈ اور ڈیورنڈروڈ کے علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایبٹ روڈ پر شملہ پہاڑی سے گلستان سینما تک گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔
ایمپریس روڈ شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈ کوارٹر تک گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔
کوئن روڈ، علامہ اقبال روڈ کے اطراف بھی گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔
گرین لاک ڈاؤن کے دوران تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں چنگچی رکشے پر پابندی ہوگی،۔
گرین لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں کمرشل جنریٹرز پر بھی پابندی ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں