"ایف بی آر نے ستمبر میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا: تفصیلات"
"ستمبر میں ایف بی آر کی کامیابی: ہدف سے زائد 11 کھرب روپے کا ٹیکس"
ایف بی آر نے ستمبر میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کر لیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ستمبر میں 11 کھرب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا،۔ جس کے نتیجے میں یہ توقعات بڑھ گئی ہیں کہ گزشتہ 2 ماہ کی کمی مالی سال 25-2024 کی دوسری سہ ماہی میں پوری ہو جائے گی۔ ستمبر میں ایف بی آر نے 10 کھرب 98 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا۔ جس کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 98 ارب روپے کا شارٹ فال تنزلی کے بعد 96 ارب روپے رہ گیا ہے۔ ابتدائی جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران محصولات گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے 833 ارب روپے کے مقابلے میں 32 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس کلیکشن 25 کھرب 56 ارب روپے رہی، جولائی تا ستمبر کے دوران 26 کھرب 52 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح 96 ارب روپے یا 3.62 فیصد کم ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔ تاہم، پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
India
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو
ابتدائی جاری اعداد و شمار
پہلی سہ ماہی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.