"بالی وڈ اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی: تفصیلات"
"بالی وڈ کے نامور اداکار گووندا زخمی، حالت خطرے سے باہر"
بالی وڈ اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل بالی وڈ کے نامور اداکار وسیاست دان گووندا اپنی ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر نکلنے والی گولی سے زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ بھارت کے نامور اداکار اور سیاستدان گووندا کو زخمی حالت میں ممبئی کے ایک ہسپتال لایا گیا ہے۔ انڈین نیوز ایجنسی (اے این آئی) سے بات کرتے ہوئے گوندا کے منیجر ششی سنہا نے بتایا کہ اداکار ایک پروگرام کے سلسلے میں کلکتہ جانے کی تیاری کررہے تھے۔ چونکہ وہ اپنا لائنسس یافتہ اسلحہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ اور بیگ میں رکھنے سے پہلے پستول کی صفائی کے دوران ان سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی جو ان کے پیر میں لگی۔ انہوں نے کہا کہ گووندا کو زخمی حالت میں جوہو ممبئی میں ان کے گھر کے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد گولی نکال دی ہے اور اب اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
latest news
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
بھارتی میڈیا رپورٹس
بالی وڈ اداکار گووند
تبصرے
Please keep the discussion respectful.