پی آئی اے نے ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا: اہم فیصلہ
پی آئی اے نے ایران کی فضائی حدود کے استعمال کو معطل کردیا
پی آئی اے نے اپنی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا پی آئی اے نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال کرنے سے روک دیا۔ پی آئی اے نے ائیرلائن کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام پروازوں کا فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہوجاتی ایرانی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیگی۔ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے۔ اور کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈ ورروٹ کو استعمال کرتی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یواے ای ، بحرین ، دوحہ اور سعودی عرب کیلئے سدرن کوریڈور استعمال کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف 400 بلیسٹک میزائل داغے گئے ہیں ۔ جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.