بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
بابر اعظم کا استعفیٰ: کپتانی چھوڑ کر کارکردگی پر توجہ مرکوز
بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا لاہور: بابر اعظم نے قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا۔ بابر اعظم نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلیے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اس سے گذشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا۔ اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی ۔ لیکن اب وقت آ گیا کہ میں کپتانی سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں۔ انھوں نے کہا کہ کپتانی کا تجربہ بہت فائدہ مند رہا لیکن اس کے ساتھ بہت زیادہ ذمہ داری بھی آئی۔ میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا، بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت قومی ٹیم کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
Multan news
Pakistan
India
news bulletin
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی
استعفیٰ دے دیا
کپتانی چھوڑنے
بطور کھلاڑی
کپتانی سے دستبردار
کپتانی کا تجربہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.