دہشت گرد بزدل کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے :مریم نواز کا بیان
دہشت گردی کے خلاف اتحاد: مریم نواز کا عزم اور حمایت
دہشت گرد بزدل کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدل کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔ اور دھماکے میں 3 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ ، انشاءاللہ جلد اس ناسور کا خاتمہ ہوگا، دہشت گرد بزدل کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے دھماکا ہوا ۔ جس کے نتیجے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
India
Hindi news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
abc news
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
مریم نواز
دہشت گرد
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ
انسانی جانوں
3 قیمتی انسانی جانوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.