پہلے مرحلے میں بند ہونے والی آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے
بند ہونے والی آئی پی پیز سے بجلی کی قیمتوں پر اثرات
پہلے مرحلے میں بند ہونےوالے آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے حکومت کی جانب سے مہنگی بجلی کے معاملے پر بند کی جانے والی 5 مجوزہ آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے نام سامنے آگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں تقریباً 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بند کی جانے والی آئی پی پیز میں 1200 میگاواٹ صلاحیت سے زیادہ کی حبکو، 362 میگاواٹ صلاحیت کی اے ای ایس لال، 224 میگاواٹ کی اٹلس پاور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 136 میگاواٹ کی صبا پاور ، 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ کو بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی ۔ جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی ’بڑھتی ہوئی قیمتوں‘ کو کم کرنے کے لیے معاہدوں پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
آئی پی پیز
معاہدے ختم
بڑھتی ہوئی قیمتوں‘
تبصرے
Please keep the discussion respectful.