"پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: عالمی مارکیٹ کی صورتحال"
"ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان"
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئیں۔ برینٹ نارتھ سی کروڈ اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔ جبکہ گزشتہ ماہ برینٹ کی قیمت 70ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی تھی۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل پیدا کرنیوالے ممالک کا گروپ (اوپیک) پیداوار میں کمی کے فیصلے کو واپس لے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔ جس کی وجہ سے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تھی۔ تاہم اب خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کے بعد مقامی منڈی میں بھی اضافے کا کا قوی امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کوئی بھی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ۔ البتہ پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
مشرق وسطیٰ
خام تیل
عالمی مارکیٹ
پیٹرولیم مصنوعات
فی بیرل
ایران اسرائیل کشیدگی
کشیدگی
تجزیہ کاروں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.