بجلی معاہدے ختم: شہباز شریف کا تاریخی اقدام

بجلی معاہدے ختم: شہباز شریف کا تاریخی اقدام

بجلی معاہدے ختم: عوامی ریلیف کا نیا دور

5آئی پی پیز کیساتھ بجلی معاہدے ختم :شہباز شریف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےبجلی صارفین پر آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس کے بوجھ کو ختم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ وزیرِ اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز معاہدوں کو ختم کرنے کا آغاز کر دیا ۔ اس اقدام سے بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ کا فائدہ اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی واقع ہوگی۔ مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہو گی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ پارٹی کے منشور میں عوامی ریلیف کیلئے دن رات محنت کرنے کے وعدے کو وفا کر دیا،۔ پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کا معاہدے ختم کر رہے ہیں۔ بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی شعبے میں دیگر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بتدریج نظر ثانی کرکے ٹیرف میں کمی لائی جائے گی۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ہمیشہ کہا، بجلی کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے دن رات محنت کو اپنا شعار بنایا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.