اسرائیل پر ہزاروں میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں: ایران

اسرائیل پر ہزاروں میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں:  ایران

ایران کی جانب سے اسرائیل کو نئے میزائل حملے کی دھمکی

اسرائیل پر ہزاروں میزائل داغنے کیلئے تیارہیں : پاسداران انقلاب ایران اور پوری دنیا رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی میزائل حملے پر اسرائیل کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔ اسی دوران تہران نےایک بار پھردھمکی دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے اسسٹنٹ کمانڈر ابراہیم جباری نے اخباری بیانات میں کہا کہ "اگر ہم نے حال ہی میں 200 میزائل داغے ہیں۔ تو اب ہم اسرائیل کی طرف ہزاروں میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں"۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ "اگر اسرائیل کوئی حملہ نہیں کرتا تو جنگ نہیں ہوگی۔ لیکن اگر اسرائیل ہمارے ملک میں ایک مقام کو نشانہ بناتا ہے تو ہم درجنوں سکیورٹی، فوجی اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنا کر جواب دیں گے"۔ درایں اثناء ایران میں موبلائزیشن آرگنائزیشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ ان کا ملک نئی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا جو اسرائیل کو حیران کر دے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.