"سندھ ہائیکورٹ کا حکم: ڈیپوٹیشن پرتعینات افسروں کی محکموں میں واپسی"
"محکمہ تعلیم میں تبدیلی: ڈیپوٹیشن پرتعینات افسروں کی واپسی"
ڈیپوٹیشن پرتعینات افسروں کی محکموں میں واپسی کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی محکموں میں واپسی کا حکم دے دیا ۔ درسی کتابوں کی فراہمی کے کیس میں محکمہ تعلیم میں تعینات نیب افسر کو 10 دن میں نیب واپس بھیجنےاور 8 منصوبوں کے آڈٹ کی ہدایت کردی ۔ سندھ میں درسی کتابوں کی فراہمی کا کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے نیب افسر رضوان سومرو کی محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی کو حیران کن قرار دیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی محکموں میں واپسی کی ہدایت جاری کی۔ اور کہا کہ 10 دن میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کروڑوں ڈالر ملنے باوجود محکمہ تعلیم کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ نہیں بناسکا۔ عدالت نے غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے آٹھ منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دیا اور 10 سالوں میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ 10 سالوں میں پنجاب نے کتنے اور سندھ میں کتنے بچوں کو لیپ ٹاپ ملے؟ عدالت نے 8 ہفتوں کے اندر حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
latest news
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
عدالت
سندھ ہائیکورٹ
ڈیپوٹیشن
تعینات افسروں
محکموں میں واپسی کا حکم
درسی کتابوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.