خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت فراہم کیا جائے گا
خیبرپختونخوا جیلوں میں قیدیوں کے لیے خصوصی خوراک کا اعلان
جیلوں میں قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت دیا جائے گا خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت جبکہ ناشتے میں چائے اور پراٹھا دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کی ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق صبح کے ناشتے میں چائے اور پراٹھے سے قیدیوں کی تواضع کی جائیگی۔ کوئی قیدی چائے پینے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو چائے کی مقدار میں متبادل فراہم کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو دال، گوشت، لوبیا ، چنا ، سبزی ، پلاؤ اور حلوہ فراہم کیا جائے گا۔ دوپہر کے کھانے میں پیر اور جمعرات کو دال چنا ، منگل کو دال ماش، بدھ کو سفید چنا دیا جائے گا۔ اسی طرح ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا جبکہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح منگل کو آلو انڈہ یا سبزی اور روٹی، بدھ کو سبزی، جمعرات کو گوشت پلاؤ سے تواضع ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
google news
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا
قیدیوں
پراٹھے
گوشت
جمعرات کو گوشت پلاؤ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.