ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے
ساجد خان کی شاندار بولنگ، پاکستان کو 127 رنز کی برتری
دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر مہمان انگلینڈ نے پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کوپہلی اننگ میں127رنزکی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈکی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوروٹ 34، اولی پوپ 29 اور زیک کراولی27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 9 اور کپتان بین اسٹوکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا ۔ جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
پاکستان
دوسرا ٹیسٹ
انگلینڈ
ساجد خان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.