حکومت مذاکرات کے ساتھ بدمعاشی کر رہی ہے : فضل الرحمان کا الزام
فضل الرحمان کا الزام: حکومت کا بدمعاشی اور مذاکرات کا مشترکہ طریقہ
حکومت مذاکرات کے ساتھ بدمعاشی کررہی ہے، فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا پہلا مسودہ مسترد کیا اور آج بھی کرتے ہیں۔ اس معاملے پر تین ہفتوں سے بحث اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ہمارے اراکین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور انہیں خریدنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ ایسی اطلاعات ملیں کہ حکومت ہمارے مفاہمت کے رویے کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ ہمارے اراکین کو ہراساں اور اغوا کیا جارہا ہے، جے یو آئی کے ایک رکن کو اغوا کیا گیا جو ابھی میرے گھر میں موجود ہے ۔ جبکہ دوسرے کو دھمکی دی گئی اور تیسرے کو بھاری معاوضے کی پیش کش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر صبح تک اراکین کو اغوا، ہراساں اور خریدنے کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو پھر حکومت یاد رکھے کہ ہم بہت سخت رویہ اختیار کریں گے۔ ہمارے خلوص، سنجیدگی اور نیک نیتی کا مذاق بنایا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنے اراکین کو نوٹس جاری کردیے ۔ جس میں انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی پالیسی پر عمل کریں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
latest news
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان
بھاری معاوضے کی پیش کش
حکومت کا پہلا مسودہ مسترد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.