عظمی بخاری: بچیوں کے نام اور تصاویر لگا کر انہیں ذلیل کیا گیا
لاہور ہائیکورٹ میں عظمی بخاری کا بیان: بچیوں کو نام اور تصاویر کے ذریعے ذلیل کرنا افسوسناک
بچیوں کے نام اور تصاویر لگا کر ان کو ذلیل کیا گیا: عظمی بخاری وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے اب کم بولنا چاہیے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کل پرسوں سے مجھے ڈر لگنا شروع ہو گیا ہے اب کم بولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نجی کالج میں جو واقعات ہوئے انتہائی افسوس کی بات ہے۔ چیف جسٹس صاحبہ نے کہا کہ اگر میرے کیس پر کاروائی ہو جاتی تو یہ نہ ہوتا، جو صحافی قانون توڑے گا اس کو قانون کے مطابق دیکھیں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین بچیوں کے نام اور تصاویر لگا کر ان کو ذلیل کیا گیا، جو بچی احتجاج میں بے ہوش ہوئی اس کو بھی اس کی متاثرہ کہا گیا۔ جبکہ والدین پولیس اسٹیشن کے باہر رو رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نو مئی پارٹ ٹو کیا گیا، ہم نے اپنے ملک کی یوتھ کا کیا حال کر دیا،۔ جو پارٹی معصوم بنی ہوئی ہے اس نے ان بچوں کو آگ لگائی، ان بچوں کو ملک کو آگ لگانے کی اجازت نہ دیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
abc news
چیف جسٹس
عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب
میڈیا سے گفتگو
تبصرے
Please keep the discussion respectful.