طلبہ سے زیادتی کی تحقیقات: مریم نواز کو رپورٹ پیش
طلبہ سے زیادتی کے کیس میں کوئی ثبوت نہیں ملا، رپورٹ میں انکشاف
طلبہ سے زیادتی ثابت ہوئی یا نہیں؟ مریم نواز کو رپورٹ پیش نجی کالج میں طلبہ سے زیادتی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ۔ اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی کو کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کیلئے قریب 28 طلبا اور طالبات کے انٹرویو کیے گئے۔ تحقیقی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت یا پھر زیادتی کا کوئی عینی شاہد بھی نہ مل سکا۔ جبکہ کالج انتظامیہ اس معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ طلبہ طالبات سنی سنائی باتوں پر متحرک ہوئے اور احتجاج شروع کردیا ۔ جبکہ کالج کی پرنسپل کا بچوں پر کوئی کنٹرول نہیں تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی گئی۔ 2 اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی تھی۔ جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج رہی۔ واضح رہے کہ 6 رکنی کمیٹی نے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں تحقیقات کی۔ سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے ممبر تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
کالج انتظامیہ
مریم نواز کو رپورٹ پیش
اعلیٰ سطح کی کمیٹی
اعلیٰ سطح کمیٹی
تحقیقی کمیٹی
طلبہ طالبات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.