بلاول بھٹو: مولانا فضل الرحمان کو زبان دیدی ہے، اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا بیان: آئینی بینچ پر اتفاق، مولانا کو زبان دیدی
مولانا کو زبان دیدی ہے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا: بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئینی بینچ کو آئینی تحفظ ملتا ہے۔ تو پیپلزپارٹی آئینی بینچ پر اکتفا کرسکتی ہے صرف اسی نکتے پر ہمارا جے یو آئی کے ساتھ اتفاق ہے۔ ، بصورت دیگر اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو زبان دیدی ہے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے حکمران اتحاد آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گیا ۔ جس کے بعد ترمیم کیلئے حکومتی اتحاد اور جے یو آئی ف میں اتفاق رائے ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کی بجائے سپریم کورٹ کا 5 یا 9 رکنی آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی بھی تجویز ہے، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
latest news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
fox news Ukraine
abc news
بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی
خصوصی پارلیمانی کمیٹی
مولانا
آئینی بینچ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.