"سپریم کورٹ نے پہلا کیس آئینی بینچ میں سماعت کے لیے بھیج دیا"
"آئینی بینچ میں کیس: سپریم کورٹ نے وزارت پیٹرولیم کے ملازمین کی درخواستیں منتقل کیں"
سپریم کورٹ نے پہلا کیس آئینی بینچ میں سماعت کیلئے بھیج دیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ میں سماعت کے لیے بھیج دیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچ کو بھجوا دی ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اپنایا کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کیس میں آئینی سوال ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی کیسز آئینی بینچز سنیں گے۔ اب آئینی بینچز بنیں گے اور وہی تعین کریں گے۔ جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس اہم ہے۔ آئینی بینچ ہی سنے گا، ہم یہ درخواستیں آئینی بینچ کو بھیج رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
سپریم کورٹ
جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ آف پاکستان
آئینی بینچ
26ویں آئینی ترمیم
پہلا کیس آئینی بینچ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.