"وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا"
"افواہوں کے خلاف سخت اقدامات: سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی پابندیاں"
سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے، ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی۔ جس کے مطابق ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پراپیگنڈے پر سخت کارروائی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہو گئی ہے۔ این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہو گی۔ نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنےکی منظوری دی تھی۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ ختم ہو جائیں گے۔ اور متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات دیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
سوشل میڈیا
وفاقی کابینہ
گھیرا تنگ
نیشنل سائبر کرائمز
پورے اختیارات
ریاستی اداروں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.