نامزد چیف جسٹس یحیٰی آفریدی: آئینی بینچ کی پالیسی جاری
آئینی بینچ کے مقدمات کی منتقلی: چیف جسٹس کا نیا اقدام
رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ سے متعلق پالیسی دیدی،نامزد چیف جسٹس نامزد چیف جسٹس یحیحٰی آفریدی کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی ہے۔ آفس کو ہدایت کی ہے جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے انکی الگ کیٹیگری بنائی جائے۔ نامزد چیف جسٹس یحیحیٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اسلام آباد میں حق شفعہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسلام آباد میں حق شفعہ سےمتعلق مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوادیا۔ دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ تواب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہیے۔ اس کیس میں توآئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی۔ نامزدچیف جسٹس یحیحٰی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرارآفس کوآئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی ہے۔ جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے مختلف بینچز نے گزشتہ روز بھی 4مقدمات آئینی بینچ کومنتقل کیے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
Multan news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
abc news
google news
رجسٹرار آفس
آئینی بینچ
نامزد چیف جسٹس
نامزد چیف جسٹس یحیحٰی آفریدی
3رکنی بینچ
الگ کیٹیگری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.