"چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا"
"نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب"
جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔ وہ 26 اکتوبر 2027 تک اس عہدے پر براجمان رہیں گے۔ ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
چیف جسٹس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
حلف برداری
وزیراعظم شہباز شریف
صدرمملکت آصف زرداری
جسٹس یحییٰ آفریدی
عہدے کا حلف اٹھا لیا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.