"چینی ہیکرز کا حملہ: ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کو نشانہ بنایا گیا"
"ڈونلڈ ٹرمپ کے فون پر چینی ہیکرز کا سائبر حملہ، تحقیقات جاری"
چینی ہیکرز کا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فون پر حملہ چینی ہیکرز نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کو نشانہ بنا ڈالا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چینی ہیکرز نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے نائب امیدوار میٹ جے ڈی وینس اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم سے وابستہ افراد کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ کس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ حکومتی ایجنسیاں اس خطرے کو موثر طریقے سے کم کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔ اور کمرشل کمیونیکیشنز کے شعبے میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہی ہیں۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ یہ چین کی جانب سے شروع ہونے والے ایک بڑے سائبر جاسوسی آپریشن کے متعدد اہداف میں سے ایک ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چین کس قسم کی معلوم حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدارتی
امریکی صدارتی امیدوار
چینی ہیکرز
کمرشل کمیونیکیشنز
سائبر سکیورٹی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.