"تھر کول سے سستی گیس: کیا یہ حقیقت بن سکتی ہے؟"
تھر کول سے سستی گیس کا امکان" : "ماہرین کا انکشاف
’تھر کول سے سستی گیس بنائی جاسکتی ہے؟ تھر کول سے پیدا ہونے والی گیس درآمدی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے سستی ہے۔ جس سے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ انکشاف ڈاکٹر فرید ملک کی زیر سربراہی توانائی کے ماہرین پر مشتمل ایک گروپ نے نئی رپورٹ میں کیا، جو حکومت سندھ کو پیش کی جائے گی۔ اس وقت تھر کے کوئلے کو گیس نہیں بلکہ بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم لیبارٹری ٹیسٹ سے پتا چلتا ہے کہ یہ گیس بنانے کے لیے بھی موزوں ہے۔ جس کا استعمال کھاد، اسٹیل اور ایندھن کی صنعتوں میں کیا جاسکتا ہے۔ ماہر توانائی و ٹیکنالوجی منتظمیت اور حکومت سندھ کے مشیر ڈاکٹر فرید ملک نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کی نیلسن منڈیلا یونیورسٹی میں لیبارٹری ٹیسٹ سے پتا چلا ہے کہ تھر کے کوئلے سے گیس بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے تخمینہ لگایا کہ تھر کوئلے کو استعمال کر کے پاکستان میں گیس کی قیمتیں 30 سے 60 فیصد تک کم ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر سے 20 ڈالر فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کے درمیان ہے۔ ، مزید کہنا تھا کہ تھر کوئلے سے گیس کی پیداوار کا تخمینہ تقریباً 7 سے 8 ڈالر میں لگایا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
ایل این جی
بجلی کی قیمتیں
تھر کول
سستی گیس
ایندھن
درآمدی مائع قدرتی گیس
ماہر توانائی و ٹیکنالوجی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.