لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ: 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
لاہور میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں: شہریوں کی پریشانی
لاہور میں ایل پی جی 300روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا، اوگرا اپنی ہی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں مسلسل ناکام ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ایل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔ جبکہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری اور چھوٹے دکاندار پریشان ہوگئے۔ ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز اپنی من چاہی قیمت وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے والا کوئی نہیں۔ ہر سال اسی طرح بلیک مارکیٹنگ سے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اور دیگر اداروں کی جانب بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ ، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک خودساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.