قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ لندن میں درج کرانے کا فیصلہ
پاکستان ہائی کمیشن کا قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی تحقیقات کا آغاز
قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، ہائی کمیشن کا لندن میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن نے حملہ کرنے والوں پرمقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائےگا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو اندراج مقدمہ کی درخواست سفارتی اختیارات کے ذریعے دی جائے گی۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ قاضی فائزعیسیٰ پر حملے کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا۔ خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔ تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
مقدمہ درج
سفارتی ذرائع
قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ
پاکستان ہائی کمیشن
اسکاٹ لینڈ یار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.