جعلی پاکستانی پاسپورٹ: افغانیوں کا بیرون ملک جانے کا انکشاف
ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے 34 افغان گرفتار
افغانیوں کا جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کا انکشاف افغان شہریوں کے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستان سےبیرون ملک جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانےمیں ملوث 34 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، غیرملکی افراد نادرا سے جعلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جارہےتھے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان نےپاکستان داخلےکے فی کس 12 ہزارروپے ادا کئے، نادرا میگا سنٹر میں دو مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا۔ ہاسٹل سےمزید 32 غیرملکی گرفتار ہوئے، ملزمان سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈ، افغان پاسپورٹ و دیگردستاویزات برآمد ہوئیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں میں نوجوان اور کم سن لڑکے شامل ہیں۔ ملزمان ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ایجنٹ کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
latest news
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.