قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ: 25 ججز کی منظوری
قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24 ججز شامل ہوں گے۔ جبکہ سینیٹر حامد خان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر اخبار بتا سکتا ہے مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہیں توآپ کیوں نہیں بتا سکتے۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری قانون سے کہا کہ آپ کومعلومات کےلیےکتنا وقت چاہیے؟ سیکریٹری قانون نے کہا کہ ہمیں کم سے کم بھی تین ہفتے کا وقت دے دیں۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نئے چیف جسٹس سب کی پسند سےآئے ہیں انہیں دو، تین ماہ دینےچاہیے۔ سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ہم ایک انتہائی غریب ملک ہیں,بہت خرچ کرنا پڑتا ہے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ کامن سینس ہے کہ جب کام بڑھے بندے بڑھالیں۔ سینیٹر حامد خان نے کہا کہ آپ یہ بتائیں آپ کی حکومت کیا کرنا چاہ رہی ہے ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بھی تذکرہ ہوا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
سپریم کورٹ
سینیٹر کامران مرتضیٰ
چیئرمین کمیٹی
قائمہ کمیٹی
سینیٹر حامد خان
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف
تبصرے
Please keep the discussion respectful.