9 نومبر کو صوابی میں صوبائی اجتماع: علی امین گنڈاپور کی اہم کال
صوبائی اجتماع کی تیاری: علی امین گنڈاپور کا پیغام
9 نومبر کو صوابی میں بڑا اجتماع کریں گے، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع رکھا ہے۔ ملک کو بند کرنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا، اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے، یہ ہماری آخری کال ہوگی، لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہماری آخری کال ہوگی۔ لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں،اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے۔ پرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، اس کے بعد ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن تھے اور رہیں گے لیکن پر امن رہ کر ہماری پارٹی کے ساتھ اور ہمارے لیڈر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہم عوامی طاقت کے ساتھ تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے پورا لائحہ عمل دیں گے۔ اپنے حقوق لینے کے لیے نکلیں گے اور حقوق لے کر ہی واپس جائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
latest news
breaking news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
اڈیالہ جیل
علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.