ملکی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ: 10.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
پاکستان کی ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ: 4 ماہ میں 10.8 ارب ڈالر
ملکی برآمدات 13 فیصد بڑھ کر 10.8 ارب ڈالر تک جا پہنچیں پاکستان کی اشیا کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13.45 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ عالمی برادری کی جانب سے بہتر آرڈرز اور مستحکم شرح تبادلہ کی وجہ سے جولائی سے اضافے کا رجحان ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق برآمدات جولائی میں 11.83 فیصد، اگست میں 16 فیصد، ستمبر میں 13.52 فیصد اور اکتوبر میں 10.64 فیصد بڑھیں۔ اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 97 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 2 ارب 68 کروڑ ڈالر رہی تھی ۔ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اس میں 4.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔عالمی خریدار بنگلہ دیش اور چین کے بجائے ملبوسات کی خریداری کے لیے پاکستان کو آرڈر دے رہے ہیں۔ اس صورتحال سے پاکستانی برآمدکنندگان موقع سے فائدہ اٹھانے اور مارکیٹ میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مالی سال 2024 میں پاکستان کی اشیا کی براامدات 10.54 فیصد بڑھ کر 30 ارب 64 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی تھی ۔ جو اس سے گزشتہ برس 27 ارب 72 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
عالمی برادری
ملکی برآمدات
برآمدات
مالی سال
پاکستانی برآمدکنندگان
ملبوسات
عالمی خریدار
تبصرے
Please keep the discussion respectful.