پنجاب حکومت کا "پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ" منصوبہ: لاہور میں 30 کروڑ درخت لگائے جائیں گے
ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پنجاب کا نیا اقدام: پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ
پنجاب حکومت کا "پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ" منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ حکومتی احکامات پر پی ایچ اے نے لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کے مطابق لاہور کے گرد گرین رنگ میں تقریبا 30 کروڑ درخت لگائیں گے۔ گرین رنگ بنانے کے لیے نرسریوں میں پودوں کی افزائش شروع کر دی ہے۔ 30 کروڑ درخت لگانے کا ٹارگٹ پانچ سالوں میں پورا ہوگا۔ طاہر وٹو نے کہا کہ آئیندہ سال اڑھائی کروڑدرخت لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ، جن کی نرسریوں میں افزائش شروع کر دی ہے۔ اگلے سال کے آخر تک یہ پودے جب بڑے ہونگے تو گرین رنگ میں لگائے جائیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہروٹو کا مزیدکہنا ہے کہ اسموگ میں کمی کے لیے پنجاب حکومت پودا لگانے پر پیسے دینے کا منصوبہ لارہی ہے۔ ،شہریوں کو پودے لگانے پر مخصوص رقم دی جائیگی۔ منصوبے کی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے جلد عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
پنجاب حکومت
پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ
ڈی جی پی ایچ اے
طاہر وٹو
گرین رنگ
30 کروڑ درخت
عملدرآمد شروع
تبصرے
Please keep the discussion respectful.