"نواز شریف کا پی آئی اے اور نئی ایئرلائن کے قیام پر غور"
"پی آئی اے کی تباہی: نواز شریف کی جانب سے سخت بیان"
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو گزشتہ حکومت نے تباہ کیا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مجھے زیادہ نہ چھیڑیں۔ ہم نے بہت صبر سے کام لیا ہے، ہم پر جو گزری بہت صبر سے برداشت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا ہے۔ ہمارے لوگ ٹانگیں کھینچنے کے ماہر ہیں، جواچھا کام کرتا ہے اس کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ان سازشوں کا آہستہ آہستہ سدباب کررہے ہیں۔ 2016 میں ترقی کا تسلسل چل رہا ہوتا تو ملک کا آج یہ حال نہ ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان میں بےروزگاری نام کی کوئی چیز نہ ہوتی۔ پاکستان بہت خوشحال ہوتا، ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے مریم کو کہا مشورہ کرتے ہیں، آپ پی آئی اے خرید سکتی ہیں۔ اور نئی ایئرلائن بھی قائم کرسکتی ہیں، ایئر پنجاب پاکستان سے نیو یارک سمیت دنیا بھر میں جاسکے گی۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے نئی ایئر لائن سے متعلق غور کیا جارہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
پی آئی اے
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف
نئی ایئرلائن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.