"مریم نواز کی طبیعت میں بہتری: اسپتال سے گھر منتقل"
"مریم نواز کی سرکاری مصروفیات منسوخ: صحت کی صورتحال"
مریم نواز اسپتال سے گھر منتقل، سرکاری مصروفیات منسوخ لاہور: مریم نواز کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ مریم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروایا گیا تھا۔ مریم نواز کو گلے کے شدید انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے طبی معائنے اور علاج کے بعد معالجین نے مریم نواز کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی آج کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ قبل ازیں پارٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مریم نواز کو ناسازیٔ طبیعت کی و جہ سے اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ اس وجہ سے ان کی بیرون ملک روانگی معالج کی اجازت سے مشروط ہو گئی ہے۔ مریم نواز کو آج رات لندن کے لیے روانہ ہونا تھا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی اب ان کے معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
google news
مریم نواز
اسپتال ذرائع
سرکاری مصروفیات منسوخ
شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس
طبیعت خراب
مریم نواز کی بیرون ملک روانگی
اجازت سے مشروط
تبصرے
Please keep the discussion respectful.