اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کردیا
"شرح سود میں 2.5 فیصد کمی: اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی"
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کردیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی گئی ہے اور شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ شرح سود 17.5 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مسلسل چوتھی مرتبہ کمی ہوئی اور چار بار میں 7 فیصد کمی کی گئی ہے۔ پیر کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہوا ۔ جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اجلاس میں مقامی سمیت بین الاقوامی معاشی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روپیہ مستحکم ، مہنگائی کنٹرول اور زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ تاجر تنظیموں نے شرح سود میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں افراط زر کی شرح 4 سال کی کم ترین سطح 7.2 فیصد تک نیچے آگئی ہے۔ ریئل انٹرسٹ ریٹ 11 فیصد زائد تھا، اسٹیٹ بینک شرح سود میں بڑی کمی کی پوزیشن میں تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک
شرح سود
مرکزی بینک
نئی مانیٹری پالیسی
شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی
معاشی ماہرین
ریئل انٹرسٹ ریٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.