ایران سرحد پر مشترکہ آپریشن کی خبر غلط ہے: دفتر خارجہ کا وضاحت
ایران سرحد پر مشترکہ آپریشن: پاکستان نے سوشل میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا
ایران سرحد پر مشترکہ آپریشن کی خبر غلط ہے : دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی و ایرانی سیکورٹی فورسز کے ایران سرحد پر مشترکہ آپریشن کی خبر غلط ہے۔ سوشل میڈیا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ممتاز زہرا نے کہا کہ پاکستان سیکورٹی فورسز نے پنجگور سے 30 کلومیٹر اندر سمگلرز کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ ، پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے اندورنی معاملات میں عدم مداخلت پر کار بند ہیں۔ ہم پاک امریکہ تعلقات کو پھل دار بنانے کے خواہش مند ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان اور چین میں آہنی تعلقات ہیں پاکستان اور چین کے سیکورٹی معاملات سمیت تمام شعبوں میں رابطے ہیں ،چینی باشندوں پر حملہ کی تحقیات جاری ہیں۔ جو مکمل ہونے پر وزارت داخلہ اس پر بات کرے گی۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حساس کمیونیکیشنز کے حوالے سے گفتگو سیکرٹ ایکٹ میں آتی ہے۔ مشرقی ایشیا و میانمار میں ہمارے مشن مغوی پاکستانیوں کی بازیابی کے لیے سرگرم ہیں ۔ ،وہاں ایسے اغوا کار گروپ سیکورٹی کے حوالے سے سنجیدہ خطرہ ہیں ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
epaper
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
سوشل میڈیا
دفتر خارجہ
ممتاز زہرا بلوچ
ایران سرحد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.