بی سی سی آئی نے پاکستان نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا
بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ جانے کا اعلان، آئی سی سی کو اطلاع دی
بھارتی بورڈ نے پاکستان نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہ جانے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو آگاہ کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حال ہی میں ایک پیغام بھیجا ہے اور اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ’’یس یا نو ‘‘ میں تحریری جواب دینے کیلئے بھارت کو واضح پیغام پہنچایا تھا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو پاکستان جانے کے بارے میں حکومت سے اجازت نہ ملنے کا بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان طویل عرصے بعد آئندہ برس فروری، مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
India
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
پاکستان
بھارتی میڈیا
آئی سی سی
چیمپئنز ٹرافی
بھارتی کرکٹ بورڈ
بھارتی بورڈ
بی سی سی آئی
بھارتی ٹیم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.