اسٹیل مل کی بحالی: وزیر اعلیٰ سندھ نے روس سے تعاون کی درخواست کی
وزیر اعلیٰ سندھ کی روس سے اسٹیل مل کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل
وزیر اعلیٰ سندھ کی اسٹیل مل بحالی کیلئے روس سے مدد طلب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کو بطور منافع بخش ادارہ بحال کرنے کے لیے روس سے مدد طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ رشین قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے۔ روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں ۔ جس کے لیے رشین ایمبیسی مدد کرے۔ اس موقع پر روس کے سفیر نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ وزیر اعلی سندھ نے تجویز دی کہ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا، اسٹیل مل چلنے سے معیشت کا استحکام ہوگا اور روزگار بڑھے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
newspaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
news bulletin
news headlines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
وزیر اعلیٰ سندھ
اسٹیل مل بحالی
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
منافع بخش ادارہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.