آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد، ایف بی آر حکام سے مذاکرات کا آغاز
آئی ایم ایف مشن کا پاکستان دورہ: ایف بی آر سے معیشت پر بریفنگ اور مذاکرات
آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد، ایف بی آر سےمذاکرات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) مشن نے پاکستان پہنچنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ جس کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ موجودہ پروگرام کا پہلا اقتصادی جائزہ مارچ 2025 میں شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے۔ جبکہ وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور اسٹیٹ بینک حکام نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ہے۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پہلے تین ماہ میں 2652 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ جبکہ جولائی تا ستمبر 96.6 فیصد ٹیکس ہدف پورا کیا اور جولائی تا اکتوبر چار ماہ میں ٹیکس ہدف میں 190 ارب شارٹ فال رہا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
headlines
بیٹھک نیوز
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
ایف بی آر
معاشی کارکردگی
ایف بی آر سےمذاکرات
آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد
موجودہ پروگرام
تبصرے
Please keep the discussion respectful.