"عمران خان پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع"
"پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج 54 مقدمات، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع"
عمران خان پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ لاہور: پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔ بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کے کیس میں سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں۔ سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں 21 مقدمات، راولپنڈی ڈویژن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل جاننے کے لیے ان کی بہن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
لاہور ہائیکورٹ
عمران خان
بانی پی ٹی آئی
مقدمات درج
سرکاری وکیل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.