"روس کا یوکرین پر حملہ: 120 میزائل اور 90 ڈرون داغے، 7 افراد ہلاک"
"روس کا یوکرین پر حملہ شدت اختیار کر گیا: 120 میزائل اور 90 ڈرون کا استعمال"
وس کا یوکرین پر حملہ، 120 میزائل اور 90ڈرون داغ دیے روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر 120 میزائل اور 90 ڈرون داغ دیے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ میں ایک بار پھر شدت آنے لگی ہے۔ روسی جنگی طیاروں نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ روس کی جانب سے تازہ ترین حملوں میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ روسی حملوں کے بعد کیف میں لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لے لی۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں روسی حملوں کو گزشتہ تین ماہ کے سب سے بڑے حملے قرار دیا ۔ جب کہ یوکرینی فوج نے روس کے سو سے زائد میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
غیر ملکی میڈیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے
روس کا یوکرین پر حملہ
توانائی تنصیبات
روسی جنگی طیاروں
بجلی گھروں
روسی حملوں
یوکرین جنگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.