خیبرپختونخوا: مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 33 افراد جاں بحق
کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ، 33 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات
مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ‘ 33 افراد جاں بحق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جمعرات کو ضلع کرم میں لوئر کے علاقے اوچت میں کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پارا چنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں ۔ جبکہ ایک خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں علی زئی پہنچادی گئی ہے اور 8 زخمی مندوری اسپتال لائے گئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
India
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
خیبرپختونخوا
جاں بحق
پولیس حکام
مسلح افراد
پولیس اہلکار
عینی شاہدین
ہتھیاروں سے فائرنگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.