بھارت: مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل زندہ ہوگیا
راجستھان میں ڈاکٹرز کی غلطی: مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ
مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا بھارت میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا شخص اپنی آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کا نام روہتاش ہے۔ جو قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہونے کے ساتھ یتیم خانے میں زندگی گزار رہا تھا۔ روہتاش کی طبیعت خراب ہونے کے سبب اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روہتاش کی لاش کو مردہ خانے میں رکھا گیا۔ اور بعد میں رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔ جب روہتاش کی لاش کو ہندو رسم و رواج کے مطابق جلانے کیلئے تیاریاں کی ہی جارہی تھیں۔ تو روہتاش اچانک سانس لینے لگا اور اس کا جسم حرکت کرنے لگا جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے ۔ اور روہتاش کو فوری اسپتال لے گئے جہاں آئی سی یو میں کچھ وقت گزارنے کے بعد اس کی طبیعت میں بہتری آگئی۔ اور ڈاکٹرز نے روہتاش کی صحت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
epaper
city news
India
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
بھارتی میڈیا
اسپتال منتقل
میڈیا رپورٹس
ڈاکٹرز
روہتاش
رسمی کارروائی
یتیم خانے
مردہ خانے
شمشان گھاٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.