"اسلام آباد میں فوج طلب: شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات"
"پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم"
اسلام آباد میں فوج طلبعمران خان کا ممکنہ ملٹری ٹرائل: عدالت نے 16 ستمبر تک وضاحت طلب کی، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ ، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
نوٹیفکیشن
پاکستان تحریک انصاف
وزارت داخلہ
فوج طلب
گولی مارنے کا حکم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.