پاکستان نے انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کی شاندار فتح: انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارت کو ہرا دیا
انڈر 19 ایشیاء کپ، پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا پاکستان نے انڈر 19 ایشیاء کپ میں تیسرے گروپ میچ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دے کر بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ پاکستانی باولرز نے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 47.1 اوورز میں 238 رنز پر پولین پہنچا دی ۔ پاکستان کے تمام باولرز نے بہترین کارکردگی دکھائی، علی رضا نے تین، عبدالسبحان اور فہام الحق نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جبکہ نوید احمد خان اور اسامہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بھارت کی جانب سے نکھل کمار واحد بلے باز تھے جنہوں نے نصف سینچری بنائی اور 67 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ ایوش ماترے 20 ، کرن کروملے 20 ، ہرونش 26 ، سدھارتھ 15 اور کپتان محمد امان 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بناتے ہوئے بھارت جو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا ۔ بھارت کی جانب سے ایوش ماترے نے دو ، سمارتھ نے 3 ، کرن کوملے اور یودھاجیت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
انڈر 19 ایشیاء کپ
پاکستانی باولرز
بھارت کو پچھاڑ دیا
کامیابی سمیٹ لی
فہام الحق
ٹاس جیت کر بیٹنگ
کامیاب
تبصرے
Please keep the discussion respectful.