“پاکستان میں اداروں کی طاقت کو غلط استعمال کرنے کی وجہ سے خون بہہ رہا ہے، فضل الرحمٰن”
اداروں کی طاقت کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے‘فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، مفاد پرست سیاستدان راستے سے ہٹ جائیں اور ناکامی تسلیم کریں۔
سکھر میں سندھ باب السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سال سے جو قوتیں پاکستان پر مسلط ہیں ان کو گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ، مفاد پرست سیاست دانوں اور بیورو کریسی کو کہنا چاہتا ہوں آپ کے بس میں ملک کی خوشحالی نہیں۔
آپ راستے سے ہٹ جائیں اور اپنی ناکامی کو تسلیم کریں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی طاقت کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
غلط حکمرانی کی وجہ سے ملک میں قدم قدم پر اضطراب ہے۔
خون بہہ رہا ہے اور وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں