تمام ادارے مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں” :”جسٹس اطہر من اللہ

مام ادارے مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں،جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف ہے،۔
تمام ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں۔
، قتل کیس میں ملزم اسحٰق کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ادارہ بھی اتنا ہی سچ بولتا ہے۔
جتنا ہمارا معاشرہ، 40 سال بعد منتخب وزیر اعظم کے قتل کا اعتراف کیا گیا۔
، وزیراعظم کے قتل سے بڑا جرم کیا ہوسکتا ہے؟ کسی کو ذمہ دار قرار دے کر سزا دی جانی چاہیے تھی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کے ملزم اسحاق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ 2017 سے کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
، جب کہ ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف ہے۔
، تمام ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں