"وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس 'بھگوڑا ہاؤس' بن چکا ہے: طلال چوہدری کا بیان"
"طلال چوہدری کی تنقید: پی ٹی آئی نے ناکامی کے بعد بھگوڑے کی طرح فرار اختیار کیا"
وزیراعلیٰ کےپی ہاؤس بھگوڑا ہاؤس بنا ہوا ہے، طلال چوہدری رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی ہاؤس بھگوڑا ہاؤس بنا ہوا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کے بعد پی ٹی آئی کو ناکامی ہوئی۔ پی ٹی آئی لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، پی ٹی آئی والے ناکامی کے بعد بزدلی سے بھاگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ناکامی، بزدلی چھپانے کے لیے گولیوں، لاشوں کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کےپی ہاؤس بھگوڑا ہاؤس بنا ہوا ہے، وہ کون سی گولیاں تھیں جو کسی ایم این اے، ایم پی اے کو نہیں لگیں؟ کرم ایجنسی میں سیکڑوں جانیں گئیں، پی ٹی آئی کو فکر نہیں، ریاست کے صبر کو نہ آزمائیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جس کی ویڈیو لگاتے ہیں کچھ دن بعد اس کے گھر والے تردید کرتے ہیں۔ کہتے ہیں لوگ گولیاں لگنے سے جان سے گئے، وہ آج تک نہیں مل رہے،۔ جب سے بشریٰ بی بی کی بانی سے شادی ہوئی، پی ٹی آئی ایک ہی کام کررہی ہے۔ ، پوری پی ٹی آئی ان کے کرتوتوں کی صفائیاں دیتی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
newspaper
epaper
city news
Multan news
breaking news
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
پی ٹی آئی
لاشوں
طلال چوہدری
کُرم ایجنسی
رہنما مسلم لیگ ن
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.